• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مائیک پنس کی کملا ہیرس کو فون پر مبارک باد

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی نائب صدر مائیک پنس نے جلد ہی ان کی جگہ لینے والی کملا ہیرس کو فون کرکے مبارک باد پیش کی ہے جبکہ سبکدوش ہونے والی اور آنے والی انتظامیہ کے منتخب ارکان کے مابین یہ پہلا غیر رسمی رابطہ ہے۔ دوسری جانب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مواخذہ جو بائیڈن کی افتتاحی رسم کے بعد شروع ہونے کا امکان ہے۔ بات چیت سے واقف دو افراد نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ مائیک پنس نے کملا ہیرس کو فون کرکے مبارک باد اور اپنی مدد کی پیش کش کی۔ بات چیت سے آگاہ ایک شخص کا کہنا تھا کہ پنس اور ہیرس کے درمیان بات چیت ’گڈ کال‘ تھی۔ یہ کال سبکدوش ہونے والی اور آنے والی انتظامیہ کے منتخب عہدیداروں کے درمیان پہلا رابطہ ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ بائیڈن تک نہیں پہنچ سکے اور بار بار بائیڈن کی جیت کے جواز پر سوال اٹھائے ہیں۔ دوسری جانب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مواخذہ جو بائیڈن کی افتتاحی رسم کے بعد شروع ہونے کا امکان ہے اور ریپلکن رہنماء مچ میک کونل سینیٹرز کو بتارہی ہیں کہ آیا کیپٹل ہنگامے پر سبکدوش ہونے والے صدر کو مجرم ٹھہرانے کا ان کا فیصلہ ’ضمیر کا ووٹ‘ ہوگا۔ ابھی تک مقدمے کی سماعت کا وقت طے نہیں ہوا ہے۔ دوسری جانب ٹرمپ انتظامیہ نے جولائی سے اپنی 13 ویں وفاقی سزائے موت پر عملدرآمد کردیا ہے۔ 1996 میں میری لینڈ وائلڈ لائف پناہ گاہ میں تین خواتین کو قتل کرنے کا حکم دینے والے مجرم ’ڈسٹن ہگز‘ تیسرے شخص ہیں جنہیں ٹیرے ہوٹ، انڈیانا میں وفاقی جیل میں اس ہفتے مہلک انجکشن دے دیا گیا۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے محکمہ انصاف نے پچھلے سال وفاقی سزائے موت پر عمل درآمد شروع کیا تھا۔

تازہ ترین