• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کو سفارتی ہزیمت کا سامنا، یوم جمہوریہ میں کوئی عالمی رہنما شریک نہیں ہوگا

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) بھارت کو ایک بار پھر سفارتی محاذ پر بڑی ہزیمت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ 

بھارتی میڈیاکے مطابق بھارت کے یوم جمہوریہ کے موقع پر عالمی رہنماؤں نے شرکت سے انکار کر دیا اور 55 سال میں پہلی مرتبہ کوئی بھی غیرملکی صدر یا وزیر اعظم تقریب میں شریک نہیں ہو گا۔ 

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کے انکار کے بعد مودی سرکار نے یوم جمہوریہ پر کسی بھی غیر ملکی رہنما کو مہمان خصوصی کے طور پر نہ بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

مودی حکومت ہزیمت چھپانے کے لیے کورونا بحران کی آڑ لے رہی ہے۔ برطانوی وزیر اعظم سمیت متعدد عالمی رہنمائوں نے بھارت کے یوم جمہوریہ کی دعوت پر شکریہ کے ساتھ معذرت کرلی تھی۔

تازہ ترین