• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ڈبلیو ڈی انڈر پاس پراجیکٹ سست روی کا شکار، شہریوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ

اسلام آ باد (نیو زرپورٹر) اسلام آ باد ایکسپریس وے پر پی ڈبلیو ڈی انڈر پاس کا عوامی دلچسپی کاپراجیکٹ سست روی کا شکار ہوگیا جس کی وجہ سے شہر یوں میں تشویش اور اضطر اب پا یا جا تا ہے۔شہر یوں نے چیئر مین سی ڈی اے عا مر علی احمد سے مطالبہ کیا ہے کہ پراجیکٹ کو بر وقت مکمل کیا جا ئے تاکہ ٹریفک جام کا مسئلہ حل ہوسکے ۔ سی ڈی اے ذ رائع نے بتایا کہ ٹھیکہ 42کروڑ28 لاکھ روپے میں دیاگیاتھا، ٹھیکہ 23ستمبر کو دیاگیا اور معاہدہ کے تحت یہ کام 23اپریل تک سات ماہ میں مکمل ہونا ہے لیکن ابھی تک تعمیراتی کام کی پراگرس 20سے25فیصد کے درمیان ہے جو50فیصد ہونی چاہئے۔ ابھی تک چاروں لوپس کا صرف ارتھ ورک مکمل ہو اہے، اسکی بیس اور سب بیس نہیں ڈالی گئی ۔ جب تک لوپس مکمل نہیں ہوں گے اس وقت تک انڈر پاس کی کھدائی شروع نہیںہوسکتی ۔ انڈر پاس ایکسپر یس وے پر تعمیر ہوگا جس کی لمبائی 43میٹر ہوگی ۔ چوڑائی بیس بیس میٹر ہوگی ۔ نئی سڑک ایک کلومیٹر کی تعمیر ہوگی ۔ کنسلٹنٹ انجیئنر نے تعمیراتی فرم کو خط لکھا ہے کہ کام کی رفتار تیز کی جا ئے ۔ ایکسپریس وے پر اس وقت ٹریفک کا شدید دبائو ہےکیونکہ اس ہائی وے پر ڈی ایچ اے ، میڈیا ٹائون ، پی ڈبلیو ڈی سکیم ، کورنگ ٹائون ، پولیس فائونڈیشن ، نیول اینکریج ، گلبرگ گر ینز ، جوڈیشنل ٹائون سمیت کئی جدید آ با دیاں ہیں جہاں لاکھوںلوگ مقیم ہیں ۔ ان مکینوں نے وزیر منصوبہ بندی اسد عمر اور معاون خصوصی علی نواز اعوان سے مطالبہ کیا ہے کہ ہائی وے کو کورال چوک سے جی ٹی روڈ روات تک آٹھ رویہ کیا جا ئے ۔اس وقت ہائی وے چار رویہ ہے اور روزانہ یہاں ٹریفک کے حادثات ہوتے ہیں،مو جودہ سڑک بھی گڑ ھوں میں تبدیل ہوچکی ہے۔ انڈر پاس کی تکمیل کے بعد جی ٹی روڈ سے آنے والی ٹریفک اس میں سے گزرے گی۔
تازہ ترین