• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دیہی علاقوں کی پسماندگیختم کرینگے،راجہ خرم نواز

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) رکن قومی اسمبلی و چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے داخلہ راجہ خرم نواز نے گزشتہ روز یونین کونسل کرپاگوڑہ مست کا دورہ کیا۔ اس موقع پر سائیں شیر افضل کی قیادت میں ملک برادری کی بڑی تعداد نے راجہ خرم نواز کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ سائیں شیر افضل نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعمیرو ترقی کے عملی کاموں میں راجہ خرم نواز کی کارکردگی سے متاثر ہیں۔ علاقہ میں بلاتفریق ترقیاتی کاموں سے مطمئن ہیں۔ راجہ خرم نواز نے اپنے خطاب میں کہا کہ گوڑہ مست کی تمام برادریوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے آج مجھے عزت دی اور اعتماد کا اظہار کیا۔ دیہی علاقوں کی پسماندگی پر ماضی میں کسی نے توجہ نہ دی۔ دیہی علاقوں کی تقدیر بدلنے کیلئے سیاست میں آیا ہوں۔ راجہ خرم نواز نے کہا کہ اللہ تعالی کے فضل و کرم اور عوام علاقہ کی دعائوں سے اپنی محنت سے علاقے میں ترقیاتی کام کرا رہا ہوں۔ حلقہ این اے 52 کی عوام گواہ ہے کہ ہر شعبہ میں ترقی کا سفر جاری ہے۔ بعض کاموں میں پالیسی کی وجہ سے تھوڑی تاخیر ہے کیونکہ ماضی میں کسی نے بھی عوام کے مسائل پر توجہ نہ دی جس کی وجہ سے ہر طرف مسائل نظر آ رہے ہیں لیکن اب پی ٹی آئی دور حکومت میں ہر مسئلے پر باقاعدہ کام جاری ہے، آپ کو مایوس نہیں کریں گے۔ دیہی علاقوں کی پسماندگی ختم کر کے اپنا مشن پورا کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے کرپٹ مافیا سے لڑنے کا آغاز کیا اور اب وہ کرپٹ ٹولہ اپنے انجام کی جانب گامزن ہے جنہوں نے اس ملک کو لوٹا اور ملک کی ترقی کی راہ میں روڑے اٹکائے۔ راجہ خرم نواز نے ملک سائیں افضل، اشفاق احمد کونسلر، ملک سفیر، ملک غلام، ملک شاہد، ملک مظلوم، ملک یونس، ملک دلدار، ملک امجد، راجہ ابرار، چوہدری اشتیاق، منیر چھٹہ، حافظ گلفراز، چوہدری غفور، چوہدری منصور، ملک حامد، چیئرمین یونین کونسل کرپا راجہ زاہد حسین، وائس چیئرمین سید اسد علی شاہ، لوکل گورنمنٹ کوارڈنیٹر ممبر راجہ آصف کا خیرمقدم کیا۔
تازہ ترین