وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے متصل شہر راولپنڈی کے تھانہ مندرہ کی حدود میں گھریلو جھگڑے میں فائرنگ کے نتیجے میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق گھریلوناچاقی پر احسن زیب نامی ملزم نے اپنے سگے بھائی اور بہن کو فائرنگ کر کے قتل جبکہ والدہ کو زخمی کر دیا۔
مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں، پولیس اس حوالے سے مزید تفتیش کر رہی ہے۔