• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) کی جانب سے کراچی میں متنازع مردم شماری کے خلاف آج ریلی نکالی جا رہی ہے۔

پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) کی جانب سے کراچی شہر میں غلط مردم شماری کے خلاف عوامی ردِعمل کا مظاہرہ کرنے کیلئے احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا ہے۔

پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال اور صدر انیس قائم خانی نے ریلی کے مقام شارع فیصل پر نرسری بس اسٹاپ کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔


اس موقع مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ کراچی سب کا ہے، اب سب کراچی کے بنیں،اہلیانِ کراچی پی ایس پی کی احتجاجی ریلی میں بھرپور شرکت کریں۔

تازہ ترین