• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناروے میں امریکی کمپنی کی کورونا ویکسین لگوانے والے 29 معمر افراد ہلاک

ناروے میں امریکی کمپنی فائزر کی کورونا ویکسین لگوانے والے 75 سال اور اس سے زائد عمر کے 29 افراد دم توڑ گئے۔ چین نے ناروے میں ہونے والی اموات پر خاموشی اختیار کرنے پر مغربی میڈیا کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ناروے نے بزرگ افراد پر صحت سے متعلق فائزر ویکسین کے حفاظتی اقدامات پر تشویش کا اظہار بھی کیا ہے۔

تاہم فائزر ویکسین لگانے والے بزرگ افراد کی اموات کب ہوئیں تفصیل نہیں بتائی گئیں۔


رپورٹ کے مطابق ناروے میں 42 ہزار افراد کو فائزر کی کورونا ویکسین کی پہلی خوراک دی جاچکی ہے۔

نارویجیئن میڈیسن ایجنسی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملک میں صرف فائزر ویکسین ہی لوگوں کو لگائی گئی ہے اورتمام اموات اسی ویکسین سے متعلق ہیں۔

ایجنسی کے مطابق اموات زائد عمر کے افراد کی ہوئیں، جن میں شدید نوعیت کے منفی اثرات دیکھے گئے۔ ویکسین لگوانے والے زیادہ تر افراد میں بخار، متلی اور الٹی جیسے متوقع ری ایکشن دیکھے گئے۔

تازہ ترین