ڈپٹی چیرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے نیب اعلامیے پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اومنی گروپ کی جائیدادوں کے معاملے، معاہدے سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے، نیب کا ادارہ مجھ سے غلط بیانی کرنے سے باز رہے۔
سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ اومنی گروپ نے پرائیویٹ ٹرانزیکشن کی جس سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے۔
ڈپٹی چیرمین سینیٹ نے کہا کہ نیب ایسے ہتھکنڈوں سے میری ساکھ متاثر نہیں کر سکتا۔
سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ نیب کا کردار سب کے سامنے آچکا ہے، اعجاز ہارون میرا دوست تھا اور رہےگا۔