• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلیم مانڈوی والا اور اعجاز ہارون نے عبد الغنی مجید کے ساتھ جائیداد کا معاہدہ کیا، نیب اعلامیہ


قومی احتساب بیورو (نیب)  کا کہنا ہے کہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا اور اعجاز ہارون نے اومنی گروپ کے عبد الغنی مجید کے ساتھ جائیداد کا معاہدہ کیا۔

نیب اعلامیے میں کہا گیا  کہ کراچی میں کڈنی ہل ایریا کی زمین پبلک پارک کے لیے تھی اوور سیز سوسائٹی نے کراچی کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیز یونین سے اس زمین کا کنٹرول لیا۔

اعلامیے میں  کہا گیا کہ اعجاز ہارون نے اوورسیز سوسائٹی کے بارہ پلاٹوں کی مختلف ٹھیکیداروں کے نام غیر قانونی الاٹمنٹ کی۔ پرانی تاریخوں میں اوپن ٹرانسفر لیٹر سے ملکیت کا انتظام کیا۔


نیب اعلامیے کے مطابق  دونوں نے جعلی بینک اکاؤنٹس سے ایک سو چوالیس ملین روپے وصول کیے۔ اعجاز ہارون اور سلیم مانڈوی والا کا جرم میں حصہ بالترتیب اسّی ملین اور 64 اعشاریہ 5 ملین روپے ہے۔

اعلامیے کے مطابق اعجاز ہارون نے ٹیکس گوشواروں میں ترمیم کرکے حقائق بدلنے کی کوشش کی۔

نیب اعلامیے کے مطابق سلیم مانڈوی والا کو بھجوائی گئی مبینہ رقم کو قرض کا رنگ دیا گیا, نیب مقررہ وقت پرقانون کے مطابق مقدمہ احتساب عدالت اسلام آباد میں پیش کرے گا۔

تازہ ترین