• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دشمنی کی بناء پر 7 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا، پولیس


خیرپور میں ذاتی دشمنی کے سبب 7سالہ بچی سے زیادتی اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، ایڈیشنل آئی جی سکھر ریجن کا کہنا ہے کہ ملزم بچی کا رشتے دار ہے۔

ایس ایس پی آفس میں دیگر پولیس افسران کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی سکھر ریجن ڈاکٹر کامران فضل کا کہنا تھا کہ ڈی این اے سیمپلز میچ ہونے پر ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزم عبداللہ لاڑک مقتولہ بچی کا رشتے دار ہے جس نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے ملوث ساتھیوں کے نام بھی بتادیئے ہیں، ملزم کے دیگر 2 ساتھیوں کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے جن سے تفتیش کی جاری ہے۔

ایڈیشنل آئی جی سکھر ریجن کا کہنا تھا کہ 7 سالہ بچی سے زیادتی اور قتل کیس میں روزانہ کی بنیاد پر کارروائی کی گئی، کیس کی مکمل تیاری کے ساتھ عدالت میں جائیں گے۔

انہوں نے بتایاکہ ملزمان نے پلاننگ کرکے بچی سے زیادتی کی اور پھر اسے قتل کیا، پولیس کی اصل کامیابی ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانا ہے۔

تازہ ترین