• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیا سال پیپلز پارٹی کی کامیابیوں کا سال ہوگا، آصف زرداری

سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ نیا سال پیپلز پارٹی کی کامیابیوں کا سال ہو گا، بلاول بھٹو کی قیادت میں پیپلز پارٹی کامیابی کی تاریخ رقم کرے گی۔

ایک بیان میں آصف زرداری نے عمرکوٹ ضمنی انتخاب جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پی ایس 52 کے عوام کا بے حد مشکور ہوں۔

انہوں نے کہا کہ امیر علی شاہ کی جیت پیپلزپارٹی پر اعتماد کا مظہر ہے، صحت اجازت دیتی تو جیالوں کے جشن میں خود بھی شریک ہوتا۔

واضح رہے کہ عمرکوٹ میں ہونے والے پی ایس 52 ضمنی الیکشن کے مکمل غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج آگئے، جس کے مطابق پیپلز پارٹی کے امیر علی شاہ 55904 ووٹ لے کر جیت گئے۔ 

تازہ ترین