• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسد خٹک کی درخواست پر وزارت داخلہ اور وزارت خارجہ کو نوٹسز جاری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد ہائیکورٹ نے وینا ملک کیخلاف سابق شوہر اسد خٹک کی درخواست پر وزارت داخلہ اور وزارت خارجہ کو نوٹسز جاری کردیے۔ہائی کورٹ نے وزارت داخلہ سے جواب طلب کرلیا کہ امریکی شہریت والے بچوں کو پاکستان لانے میں وینا کی مدد کس اختیار کے تحت کی؟۔ ہائیکورٹ نے سیکرٹری داخلہ کو 4 فروری کے روز نمائندہ عدالت بھیجنے کی ہدایت کردی۔اسد خٹک نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ دبئی کی عدالت میں وینا اور میرا تنازع چل رہا ہے اور عدالت نے بچوں کو کہیں بھی باہر منتقل کرنے سے منع کیا تھا، لیکن اس کے باوجود وینا ملک پاکستانی حکام کیساتھ مل کر بچوں کو پاکستان لے آئیں، میرے بچے امریکی شہریت کے حامل ہیں اور پاکستانی حکام اس غیر قانونی اغوا میں ملوث ہیں۔اسد خٹک نے درخواست کی کہ بچوں کی خیریت کا بھی کچھ معلوم نہیں، لہذا انہیں بازیاب کرانے کا حکم دیا جائے۔

تازہ ترین