کراچی(اسٹاف رپورٹر)عزیز بھٹی پولیس نے نیپا کے قریب کارروائی کر کے انتہائی مطلوب بھتہ خور ایوب کو گرفتار کرلیا، پولیس کے مطابق ملزم نےایک اہ قبل ساتھیوں کے ہمراہ یونیورسٹی روڈ پر بلڈر سے بھتہ طلب کیا تھا، ملزم نے اپنے دیگر 2ساتھیوں کے ہمراہ بلڈر کو بھتہ کی پرچی اور پستول کی گولیاں بھیجی تھیں ،ملزم اس سے قبل بھی ساتھیوں کے ساتھ مل کر بھتہ کے لئے ہوٹل اور آٹا چکی پر فائرنگ کرچکا ہے۔