• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نان کسٹم پیڈ گاڑیاں استعمال کرنے والے سینئر پولیس افسران کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

پشاور ( ارشد عزیز ملک ) خیبر پختونخوا پولیس نے غیر قانونی طور پر نان کسٹم پیڈ (این سی پی) اور مال مقدمہ کی گاڑیاں استعمال کرنے والے افسروں کے خلاف تادیبی کارروائی کے لئےہوم ڈپیارٹمنٹ سے رجوع کرلیا، متعلقہ افسروں کے خلاف قانونی کاروائی کے لئے ہوم ڈیپارٹمنٹ کو ایک خط ارسال کیا گیا ہے ۔انسپکٹر جنرل اف پولیس ثناء ﷲ عباسی نے چند ماہ قبل تمام نان کسٹم پیڈ اور مال مقدمہ کی گاڑیاں فوری طورپر متعلقہ تھانوں میں جمع کرانے کے احکامات جاری کئے تھے تاکہ انھیں محکمہ کسٹمز یا ایکسائیز ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کیا جائے ۔ ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ پولیس افسروں اور اہلکاروں نے آئی جی کی ہدایت کے بعد ایک ہزار سے زیادہ گاڑیاں واپس کی ہیںجنھیں کسٹمز اور ایکسائیز ڈپیارٹمنٹس کو بھجودیا گیا تھا ۔آئی جی کے پی کو ردعمل کے لئے دو پیغامات بھجوائے گئے لیکن تادم تحریر انہوں نے کوئی جواب نہیں بھجوایا۔ اسسٹنٹ انسپکٹر جنرل پولیس اسٹیبلشمنٹ خیبرپختونخوا، ظہور بابر آفریدی نے سکریٹری برائے داخلہ و قبائلی امور کو 8 جنوری 2021 کوایک خط بھیجا ہے جس کی کاپی جنگ کے پاس موجود ہے میں کہا گیا ہے کہ یہ امر باعث تشویش ہے کہ پولیس کے افسربڑی تعدا د میںغیرقانونی طورپر نان کسٹم پیڈ اور مال مقدمہ کی گاڑیاں استعمال کررہے تھے۔حالانکہ جب بھی نان کسٹم پیڈ اور مال مقدمہ کی گاڑیاں قبضے میں لی جاتی ہیں انھیں عدالتی کاروائی کے بعد کسٹمز اور ایکسائیز ڈپبارٹمنٹس کے حوالےکرنے کی ضرورت ہوتی ہے ۔

تازہ ترین