بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار رہتیک روشن کے پچپن کی وہ تصویر انٹرنیٹ پر مقبول ہوگئی جب اُنہوں نے امیتابھ بچن کی فلم ’نٹور لال‘ کے سیٹ کا دورہ کیا تھا۔
امیتابھ بچن نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ماضی کے دنوں کی اپنی نایاب تصویر شیئر کی ہے۔
مذکورہ تصویر میں بالی ووڈ ادکار کو اپنا پہلا گانا گنگنانے کی تیاری کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
بالی ووڈ اداکار نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’میں اس تصویر میں اپنے پہلے گانے ’میرے پاس آؤ‘ کو گنگنانے کی تیاری کررہا ہوں۔‘
امیتابھ بچن نے کہا کہ ’میں نے یہ گانا فلم ’مسٹر نٹورلال‘ کے لیے تیار کیا تھا۔‘
اداکار نے انکشاف ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ’اس تصویر میں بنچ پر جو چھوٹا بچہ بیٹھا ہے، وہ اور کوئی نہیں بلکہ معروف اداکار رہتیک روشن ہیں۔‘
اُنہوں نے کہا کہ ’چونکہ فلم ’نٹور لال‘ کے میوزک ڈائیریکٹر رہتیک روشن کے انکل تھے تو وہ اسی لیے اپنے انکل کے ساتھ فلم کے سیٹ پر آئے تھے۔‘
امیتابھ بچن نے دو گھنٹے قبل ہی انسٹاگرام پر یہ تصویر شیئر کی ہے جسے اب تک دو لاکھ 97 ہزار سے زائد صارفین لائک کرچکے ہیں۔
واضح رہے کہ 1969میں بالی ووڈ میں فلم ’سات ہندوستانی‘ سے اپنے کریئر کا آغاز کرنے والے امیتابھ بچن نے گزشتہ سال ہی بالی ووڈ میں 51 برس مکمل کیے ہیں۔
امیتابھ بچن بالی ووڈ کے ایسے اداکار ہیں جو صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں۔ ان کے چاہنے والے پوری دنیا میں موجود ہیں، وہ چاہئے کوئی بھی زبان بولتے ہوں امیتابھ کا چہرہ ان کے لیے انجانہ نہیں۔
انہوں نے فلم ’سات ہندوستانی‘ سےسن 1969 میں فلمی کیرئیر کی ابتداء کی مگر اصل شہرت انہیں ’اینگری ینگ مین‘ کے کردار والی فلم ’زنجیر‘ سے ملی۔ ’زنجیر‘ نے حد درجہ کامیابی حاصل کی اور یہیں سے امیتابھ بچن کا لازوال کیرئیر شروع ہوا۔