• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوشش ہوگی جلد لوگوں کو ویکسین لگائی جائے، چوہدری محمد سرور

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ ہماری کوشش ہوگی کہ ہم جلد ملک میں تمام لوگوں کو کورونا ویکسین لگوائیں۔

چوہدری محمد سروز نے گورنر ہاؤس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری بیٹیاں تمام شعبوں میں فرنٹ لائن پر کام کر رہی ہیں۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ خواتین تمام شعبوں میں بہترین پرفارم کررہی ہیں، 80 فیصد گولڈ میڈل لڑکیاں حاصل کرتی ہیں تو خوشی ہوتی ہے۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ کورونا وائرس کے دوران ڈاکٹرز نے ثابت کیا ہے وہ قومی ہیرو ہیں۔

چوہدری محمد سرور نے کہا کہ باہر سے ڈاکٹرز پوچھتے ہیں کہ آپ نے کیسے کورونا وائرس کو کنٹرول کیا۔

اُنہوں نے کہا کہ پاکستان کی طرح دوسرے ترقی یافتہ ملک کورونا وائرس کا مقابلہ نہیں کرسکے۔

چوہدری محمد سرور کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم نے 170 ارب روپے ڈیڑھ کروڑ لوگوں میں تقسیم کیے۔

تازہ ترین