شخوپورہ کے علاقے غازی منارہ میں کھیل کے دوران جھگڑے پر نوجوان کو قتل کردیا گیا۔
ڈی پی او شیخوپورہ کے مطابق کرکٹ میچ کے دوران مذاق جھگڑے کی شکل اختیار کر گیا۔
انھوں نے بتایا کہ ملزم طارق نے چھریوں کے وار کر کے عمیر کو قتل کردیا۔
ڈی پی او کے مطابق عمیر کے دو کزن شدید زخمی ہیں جنھیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ قتل کرنے کے بعد ملزم طارق فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔