• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک دشمن قوتوں کا بیانیہ نواز شریف نے اپنا رکھا ہے، فرخ حبیب

پارلیمانی سیکریٹری برائے ریلویز فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ملک دشمن قوتوں کا بیانیہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے اپنا رکھا ہے۔

نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز کے الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج سے خطاب پر ردِ عمل دیتے ہوئے فرخ حبیب نے کہا کہ ن لیگ کی پوری سیاسی تاریخ مشکوک سرپرستیوں سے بھری ہے۔

انھوں نے کہا کہ بیرونی حکومتیں بھی پیسہ دیکر انہیں اپنا دم چھلا بناتی رہی ہیں۔


ان کا کہنا تھا کہ ملک دشمن قوتوں کا بیانیہ نواز شریف نے اپنا رکھا ہے۔

پارلیمانی سیکریٹری برائے ریلویز نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)، پاکستان پیپلز پارٹی اور جمعیت علماء اسلام (ف) چوری پر سینہ زوری کر رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ اپوزیشن یادداشت پیش کرنے کی بجائے اپنی فنڈنگ کے ذرائع کی رسیدیں جمع کروائیں۔

تازہ ترین