• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فارن فنڈنگ کیس میں شواہد کی ذمے داری ہماری نہیں، فرخ حبیب

حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس میں شواہد کی ذمے داری ہماری نہیں ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو میں فرخ حبیب نے کہا کہ غیر ملکی فنڈنگ کیس میں شواہد جمع کرانے کی ذمے داری پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی پی اور ن لیگ کے جمع کرائے گئے گوشواروں پر ہی ہم سوال اٹھا رہے ہیں۔


پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ اپوزیشن کی بڑی جماعتوں کے اکاؤنٹس میں رقم کہاں سے آئی یہ بتانا فرخ حبیب کا کام نہیں ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ پی پی اور ن لیگ جب یہ کہتی ہیں کہ پی ٹی آئی ثبوت نہیں دے رہی تو یہ حقائق کو مروڑ دیتے ہیں۔

فرخ حبیب نے یہ بھی کہا کہ اپنی معصومیت تو مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کو ثابت کرنی ہے۔

تازہ ترین