• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں جلد صاف پانی کے پلانٹس لگا دیں گے، چوہدری سرور

لندن ( پ ر ) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کیگز فاؤنڈیشن کی جانب سے تعمیر کردہ واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پرایک تقریب کا انعقاد کیا گیاجس میں گورنر پنجاب، رکن قومی اسمبلی حاجی امتیاز احمد، رکن صوبائی اسمبلی گلریز افضل چن، ڈپٹی کمشنر طارق بسرا، ڈی پی او سید علی رضا نے شجر کاری مہم کے سلسلے میں دارہ توگہ میں پودے بھی لگائے۔ گورنر پنجاب کی آمد پر چھوٹے بچوں محمد شاہیر، ہادی گوندل، محمد شافع، محمد احمد اور فرحان علی نے ان کو پھولوں کے گلدستے پیش کئے اور اہلیان علاقہ نے پھولوں کی پتیوں سے معزز مہمانوں کا استقبال کیا۔ تقریب کا آغاز حافظ نوید عزیرنے تلاوت کلام پاک سے کیا۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے تقریب سے اپنے خطاب میں کہا کہ پورے پنجاب میں صاف پانی کے پلانٹس لگائیں گے،پہلے مرحلے میں 50لاکھ لوگوں کو صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایاجارہاہے، وہ وقت دور نہیں جب پنجاب کے تمام لوگوں کے پاس ہیلتھ کارڈ ہوں گے، ہم ہسپتالوں کےانفرااسٹرکچر کو بہتر بنانے کے اقدامات کر رہے ہیں اور احساس پروگرام کے تحت بغیر سیاسی تفریق کے اربوں روپے تقسیم کے جارہے ہیں۔کوارڈینیٹر کیگز فاؤنڈیشن فیصل گوندل نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم گورنر پنجاب اور دیگر مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہیں، ہم نے مختصر عرصے میں صاف پانی کے تین پلانٹس لگائے ہیں اور سرسبز پاکستان کے لئے پودے بھی لگا رہے ہیں، ہم بلا تفریق لوگوں کی خدمت کرتے رہیں گے۔واضح ہوکہ کیگز فاؤنڈیشن کو گزشتہ برس کونسلر قیصر عباس گوندل نے قائم کیا تھا جس نے مختصر عرصے میں سرور فاؤنڈیشن اور ایم آر فاؤنڈیشن کے تعاون سے پاکستان میں صاف پانی کے تین پلانٹس لگائے ہیں جس سے سیکڑوں خاندان اور طلباء مستفید ہو رہے ہیں۔ تقریب میں چوہدری محمد عنایت گوندل، میجر ذالفقارگوندل، حمزہ علی، محمود الحسن، طاہر عباس، مرزا بشارت بیگ، ڈاکٹر مجاہد مغل، پی ڈی اے صدر عنایت الرحمان، لالہ اعظم، محسن گوندل، جمشید گجر، اعجاز چٹھہ، عثمان گوندل، عادل وڑائچ، ایاز احمد، خرم گوندل سمیت مختلف یونین کونسلز کے چیئرمینز ، کونسلرز اور معروف سیاسی، کاروباری و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورتقریب کے بعد واپسی پر کونسلر قیصر عباس گوندل کے ننھیالی گھر بھی گئے جہاں اشمل شہزادی اور نور فاطمہ نے ان کو پھولوں کے گلدستے پیش کئے۔

تازہ ترین