ماسکو ( نیوز ڈیسک) روسی حزب اختلاف کے رہنما الیکسی ناولنی نے گرفتاری کے بعد اپنے حامیوں کو سڑکوں پر نکلنے کی ہدایت دے دی۔ کریملن اور صدر پیوٹن کی پالیسیوں پر تنقید کرنے والے ناولنی اتوار کو جرمنی سے ماسکو پہنچے تھے،جہاں فوراً انہیں گرفتار کرلیا گیا تھا۔ یورپی یونین کی سربراہ ارزولا فان ڈیئر لائن نے ناولنی کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔ جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے روسی اقدام پر کڑی تنقید کی۔ برطانوی وزیر خارجہ نے بھی ڈومینیک راب نے گرفتاری کوافسوسناک قرار دیا۔