• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چاقو زنی کا واقعہ، ایک شخص پر اقدام قتل کی فرد جرم عائد

لندن (پی اے) چاقو زنی کی واردات پر ایک شخص پر اقدام قتل کی فرد جرم عائد کردی گئی، واردات میں ایک پنشنر زخمی ہوگیا اور اس کی زندگی کو خطرہ ہے، ویسٹ مڈ لینڈز پولیس نے کہا ہے کہ برمنگھم کے علاقے ٹائسلی میں ہونے والی واردات بلا سوچے سمجھے لگتی ہے۔ 77سالہ شخص ٹائن ڈیل روڈ پر دکانوں کی قطار کے نزدیک زخمی کیا گیا، اسے عقب سے گرفت میں لے لیا گیا تھا۔ فورس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ زخمی کی حالت ہسپتال میں نازک ہے اور اس کی جان جانے کا خطرہ ہے۔ ہم نے77سالہ عاصم حسین کو فوری گرفتار کرلیا، اس پر اقدام قتل اور چاقو رکھنے کی فرد جرم عائد کی گئی ہے۔ بروڈ اسٹون روڈلی ہال کے عاصم حسین کو ہمارے کسٹڈی بلاک سے ویڈیو لنک کے ذریعے وولور ہمپٹن مجسٹریٹس کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔
تازہ ترین