• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ڈی ایم کی جماعتوں کے درمیان اعتبار نہیں رہا، تجزیہ کار


کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیوکے پروگرام ”رپور ٹ کارڈ“میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے پہلے سوال پی ڈی ایم کا الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج، لانگ مارچ سے پہلے پی ڈی ایم کی اسلام آباد میں مشق، کیا پی ڈی ایم متاثر کرپائی؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی جماعتوں کے درمیان اعتبار نہیں رہا، پیپلز پارٹی اب مزاحمتی نہیں مفاہمتی سیاست کرتی ہے۔

ارشاد بھٹی نے کہا کہ پی ڈی ایم کا الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج متاثرکن نہیں تھا، وہی پرانی تقاریر کی گئیں جن کا کوئی حاصل وصول نہیں ہے، بلاول کی غیرموجودگی سے پیپلز پارٹی الیکشن کمیشن کے باہراحتجاج سے فاصلہ اختیار کرتی نظر آئی

پی ڈی ایم کا انقلابی غبارہ پھس ہوگیا ہے، پی ڈی ایم کی جماعتوں کے درمیان اعتبار نہیں رہا، اپوزیشن کا یہ اتحاد دن بدن مزید اختلافات کی طرف بڑھے گا، پی ڈی ایم ریلیاں جلسے سب کرے گا مگر عملی طور پر کچھ نہیں کرسکے گا۔

تازہ ترین