• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا سے بیروزگاری اورمہنگائی کے باعث شہری پریشان

شراولپنڈی(خبر نگار خصوصی) مہنگائی کے باعث اشیاء ضروریہ غریب آدمی کی پہنچ سے دور ہو تی جارہی ہیں۔ سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق کوئی چیز فروخت نہیں کی جا رہی بلکہ کئی دکانوں پر تو لسٹ آویزاں ہی نہیں کی جاتی۔ انتظامیہ بھی مہنگائی میں اضافے کے آگے بند باندھنے میں ناکام ہو چکی ہے۔ کورونا وباء کی وجہ سے پہلے ہی لوگوں کی ایک کثیر تعداد بے روزگار ہو چکی ہے راولپنڈی میں گزشتہ روز بھی سرکاری نرخ نامہ کے برعکس سیب 140، امرود 80، انار 250، ناشپاتی 75، گنڈیری 90 روپے کلو،کینو 60، فروٹر 85، مالٹا 140، مسمی 120 اور کیلا 100 روپے درجن فروخت ہوا۔ آلو 60 روپے کلو، پیاز50، ٹماٹر100، لہسن 240، ادرک 400، لیموں 160، سبز مرچ 240، شملہ مرچ190، کھیرا 55، کریلا 160، پھول گوبھی 55، بند گوبھی 52، گھیا کدو 100، بینگن 55، فراشبین 95، شلجم 50، مولی 40، گاجر 55، سبز توری 50، اروی 140، مٹر 60، ٹینڈہ 80 روپے کلو، میتھی(فی گڈی) 20، دھنیا 40 اور پالک 28 روپے فروخت ہوئی۔ دودھ 120 روپے لٹر، دہی 120 جبکہ انڈے 155 روپے درجن، گوشت (بڑا) 660 اور (چھوٹا) 1155 روپے کلو فروخت ہوا۔
تازہ ترین