• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالوں کی لمبائی بڑھانے کیلئے پروٹین ہیر ماسک

لمبے گھنے اور خوبصورت سلجھے ہوئے بال حاصل کرنا ہر خاتون کا خواب ہوتا ہے جسے وہ نہایت مہنگی اور کمیکل سے لبریز بازار سے ملنے والی پروڈکس کے استعال کے بعد بھی حاصل نہیں کر پاتی اور بال لمبے ہونے کے بجائے مزید جھڑنے لگتے ہیں اور باریک ہو جاتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق بال ایک خاص قسم کی پروٹین (کیراٹین) پر مشتمل ہوتے ہیں جن پر کیمکلز سے بنے شیمپو اور صابن، کھارے پانی، فضائی آلودگی اور تیز گرم پانی وغیرہ کا استعمال اس کیراٹین پروٹین کو نقصان پہنچاتا ہے۔

بالوں پر باقاعدگی سے ہیر ڈرائر اور اسٹریٹنر کے استعمال سے بھی منفی اثرات آتے ہیں۔

بالوں کی قدرتی سلکی چمکدار اور خوبصورت بنانے کے لیے گھر میں بننے والے نہایت آسان اور آزمودہ پروٹین ماسک کا استعمال کر لیا جائے نہ صرف بالوں کی قدرتی خوبصورتی لوٹ آتی ہے بلکہ بال تیزی سے لمبے بھی ہوتے ہیں۔

مندرجہ ذیل بتائے گئے مفید پروٹین ماسک کا باقاعدگی سے استعمال بالوں کو دنوں میں شرطیہ لمبا اور خوبصورت بنا دے گا۔

بالوں کو تیزی سے لمبا کرنے کے لیے کیلے، دہی، انڈے اور ایلو ویرا کا پروٹین ماسک

اس پروٹین ماسک میں استعمال ہونے والے سب ہی اجزا نہایت سستے اور کارآمد ہیں۔

بالوں کو دنوں میں لمبا کرنے کے لیے دو عدد کیلے، ایک انڈہ، دو چمچ ایلوویرا جیل اور دہی لے لیں۔

سب سے پہلے گرائینڈر میں  چھیل کر دے کیلے ڈالیںؓ، اب اس میں آدھا پایلی دہی، ایک انڈے کی سفیدی اور ایلوویرا جیل کے دو چمچ ڈال لیں، اگر ایلو ویرا جیل دستیاب نہ ہو تو لیموں کے رس کا استعمال بھی کیا جا سکتا ہے۔

ان اجزا کو اچھی طرح گرائیند کر لیں اور دس منٹ کے بعد بالون کی جڑوں سے لے کر سروں تک لگائیں اور کم از کم 30 منٹ یا 1 گھنٹہ لگا رہنے دیں۔

بعد ازاں بالوں کو سادہ پانی سے دھو لیں یا صرف کسی بھی اچھے شیمپو سے بال شیمپو کر لیں۔

یہ عمل اگر روزانہ کر لیا جائے تو ایک مہینے میں بال واضھ لمبے ہوں گے جبکہ جن کے بال پہلے ہی سے لمبے ہیں وہ بالوں کی قدتی خوبصورتی بڑھانے کے لیے ہفتے میں 2 بار کر سکتے ہیں۔

خراب، روکھے بالوں کے لیے انڈے اور دہی کا  پروٹین ماسک 

انڈے پروٹین سے بھرپور ہوتے ہیں جو بالوں کو اسموتھ اور چمکدار بناتے ہیں جبکہ دہی میں پروبائیوٹیک پائے جاتے ہیں جس کے استعمال سے بالوں کی صحت دنوں میں بہتر ہو جاتی ہے۔

خُشک، روکھے ، بے جان اور مرجھائے  بالوں کے لیے ایک انڈے کی زردی اور 2 چمچ دہی کو کسی پیالی میں اچھی طرح پھینٹ لیں، بال آئلی ہیں تو زردی کی بجائے انڈے کی سفیدی استعمال کریں۔

بالوں کی قسم اگر نارمل ہے تو پُورا انڈہ دہی میں پھینٹ کر اس پیسٹ کو بالوں کی جڑوں اور بالوں مں اچھی طرح لگائیں اور ہلکے پوروں سے آہستہ آہستہ مساج کریں، بعد ازاں ماسک کو 30 منٹ تک لگا رہنے دیں اور پھر ٹھنڈے پانی سے بال دھو لیں یا شیمپو کر لیں۔

انڈے کی زردی،  روغن بادام اور شہد کا پروٹین ماسک

اگر بال پروٹین کی کمی اور ڈی ہائیڈریشن کا شکار ہیں تو ان تینوں اجزا کا ہیر ماسک بالوں کے لیے انتہائی مُفید ثابت ہوگا، انڈہ بالوں کو پروٹین فراہم کرتا ہے جبکہ بادام میں شامل فیٹی ایسڈز بالوں کو نرم بناتے ہیں  اور شہد بالوں کے لیے بہترین کنڈیشنر کا کام کرتا ہے۔

ایک انڈے کی زردی، ایک کھانے کا چمچ شہد اور ایک کھانے کا چمچ بادام روغن پیالی میں اچھی طرح پھینٹ لیں تاکہ تمام اجزا مکس ہو جائیں، پھر اس مکسچر کو بالوں میں لگا کر 15 منٹ کےلیے چھوڑدیں۔

بعد میں ٹھنڈے پانی سے سادہ دھو لیں یا شیمپو کرلیں۔

اس ہیر ماسک کوآئلی بالوں میں استعمال نہ کریں، اس ماسک کو 15 منٹ سے زیادہ مت لگا رہنے دیں، شہد میں ایک نیچرل بلیچنگ ایجنٹ بھی پایا جاتا ہے جو کہ بالون کے رنگ کو متاثر کر سکتا ہے ۔

دہی، بلائی اور انڈے کا پروٹین ماسک

دہی سے بنا ہیر پیک بالوں کی جڑوں کو طاقتور بناتا ہے اور بالوں کا موسچرائزر بحال کرتا ہے، بلائی میں موجود فیٹی ایسڈز بالوں کو چمکدار اور طاقتور بناتے ہیں۔

اس ماسک کو بنانے کے لیے ایک انڈہ، ایک کھانے کا  چمچ بلائی اور 2 چمچ دہی کو اچھی طرح پھینٹ کر پیسٹ بنا لیں اور اس پیسٹ کو بالوں کی جڑوں سمیت بالوں میں لگائیں، 45 منٹ تک اسے لگا رہنے دیں اور پھر ٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔

اگر بال آئلی ہیں تو اس ماسک کو ہفتے میں 1 دفعہ سے زیادہ استعمال نہ کریں۔

تازہ ترین