جوبائیڈن انتظامیہ کےنامزد وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا ہے جوبائیڈن مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا حصہ تسلیم کرنے کا ٹرمپ کا فیصلہ واپس نہیں لیں گے، ایران کو جوہری ہتھیار بنانے سے روکنا امریکا کی ذمہ داری ہے۔
جوبائیڈن انتظامیہ کے نامزد وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جوبائیڈن مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا حصہ تسلیم کرنے کاٹرمپ کا فیصلہ واپس نہیں لیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ایران کوجوہری ہتھیار بنانے سے روکنا امریکا کی ذمہ داری ہے، جبکہ یمن کے حوثی باغیوں کو دہشتگرد قرار دیے جانے کے فیصلے پر بھی دوبارہ جائزہ لیا جائیگا۔
انٹونی بلنکن کاکہنا تھاکہ حوثی جنگجوؤں کو دہشت گرد قرار دیے جانے سے انسانی بحران سنگین ہونے کا خطرہ درپیش ہے۔
انہوں نے روس سےہتھیاروں کے موجودہ معاہدے میں ایک سال توسیع کا بھی عندیہ دیا۔