آپ آف لائن ہیں
اتوار15؍ رجب المرجب 1442ھ 28؍ فروری2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

عدم اعتماد پر اسکروٹنی کمیٹی نے کارروائی روک دی، پی ٹی آئی وکیل کا انکشاف


فارن فنڈنگ کیس میں حکمران جماعت تحریک انصاف کے وکیل شاہ خاور نے الیکشن کمیشن کی اسکروٹنی کمیٹی پر مکمل اعتماد کا اظہار کردیا۔

الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو میں شاہ خاور نے کہا کہ اسکروٹنی کمیٹی اپنا کام مکمل کرچکی ہے اور اپنی سفارشات الیکشن کمیشن کو پیش کرے گی۔

انہوں نے کہاکہ اسکروٹنی کمیٹی یکساں طریقے سے تمام جماعتوں کے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کررہی ہے۔

پی ٹی آئی وکیل نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کا ریکارڈ بھی ہم سے شیئر نہیں کیا جاتا ہے۔


اُن کا کہنا تھاکہ اسکروٹنی کمیٹی کا عمل منطقی انجام تک پہنچ چکا ہے، ہم نے سوالات کا جواب دے دیا۔

شاہ خاور نے مزید کہاکہ ایڈووکیٹ درخواست گزار کے اعتراضات کا مکمل جواب دیا ہے، اسکروٹنی کمیٹی نے اکبر ایس بابر کے اعتراضات مسترد کردیے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ دوران سماعت اکبر ایس بابر نے اسکروٹنی کمیٹی پر جانبداری کا الزام لگاتے ہوئے عدم اعتماد کا اظہار کیا۔

پی ٹی آئی وکیل نے یہ بھی کہاکہ اسکروٹنی کمیٹی نے خود پر اظہار عدم اعتماد کے بعد معاملے کی کارروائی روک دی ہے۔

قومی خبریں سے مزید