• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اکبر ایس بابر کا الیکشن کمیشن اسکروٹنی کمیٹی پر عدم اعتماد کا اظہار


تحریک انصاف فارن فنڈنگ کیس میں درخواست گزار اکبر ایس بابر نے الیکشن کمیشن اسکروٹنی کمیٹی پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا۔

الیکشن کمیشن کے باہر اپنے وکلاء کے ہمراہ اظہار خیال کرتے ہوئے اکبر ایس بابر نے کہا کہ اسکروٹنی کمیٹی درست طریقے سے کام نہیں کر رہی تھی، کمیٹی ناکام ہوچکی ہے۔

اکبر بابر نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کی کمیٹی جو اسکروٹنی کررہی ہے وہ بالکل بھی شفاف طریقے سے نہیں کی جارہی ہے۔


اُن کا کہنا تھا کہ تمام ریکارڈ الیکشن کمیشن کے حوالے کیا جائے اور کیس کی سماعت سب کے سامنے کرنے کا مطالبہ کردیا۔

پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کے درخواست گزار نے یہ بھی کہا کہ اگست میں ہمارے اعتراضات کو الیکشن کمیشن نے درست قرار دیا تھا۔

تازہ ترین