• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم عمران خان کا فارن فنڈنگ کیس کی اوپن سماعت کا چیلنج


وزیراعظم عمران خان نے فارن فنڈنگ کیس کی اوپن سماعت کرانے کا چیلنج دے دیا۔

جنوبی وزیر ستان میں صحافیوں سے گفتگو میں عمران خان نے کہا کہ بے شک فارن فنڈنگ کیس ٹی وی پر براہ راست دکھایا جائے۔

انہوں نے کہاکہ یہ سب کے سامنے آنا چاہیے کہ تحریک انصاف اور اپوزیشن کی فنڈنگ کہاں سے ہوئی۔

اپوزیشن جماعتوں پر دوسرے ملکوں سے فنڈز لینےکا الزام عائد کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ان ممالک سےتعلقات کی وجہ سے وہ ملکوں کا نام نہیں لینا چاہتے۔


عمران خان نے تجویز دی کہ فارن فنڈنگ کیس میں پارٹی سربراہوں کو بٹھا کر کیس سننا چاہیے۔

انہوں نے دوران گفتگو مزید کہاکہ مولانا فضل الرحمٰن کی اربوں روپے کی جائیداد کہاں سے آئیں، جے یو آئی (ف) کے سربراہ این آر او کے لیے بلیک میل کررہے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے یہ بھی کہاکہ ہمارے عوام سمجھدار ہیں، وہ کسی کی چوری بچانے کیلئے نہیں نکلیں گے، ساری دنیا میں سیاسی جماعتیں فنڈ ریزنگ کرتی ہیں، سیاسی فنڈ ریزنگ صرف تحریک انصاف نے کی۔

گزشتہ روز اپوزیشن جماعتوں نے الیکشن کمیشن اسلام آباد کے سامنے احتجاج کیا تھا، جس سے پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمٰن، ن لیگی رہنما مریم نواز اور دیگر نے خطاب کیا۔

اس پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وضاحتی بیان بھی جاری کیا تھا اور کہا تھا کہ اسکروٹنی کمیٹی کو معاملے کی سماعت تیز کرنے کی ہدایت دے دی ہے۔

تازہ ترین