امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہاؤس سے روانہ ہوگئے ہیں، وہ ملک کے 45 ویں صدر ہیں جن کا دور اختتام کو پہنچا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق نئےامریکی صدر جو بائیڈن کی تقریب حلف برداری سے کچھ دیر پہلے ڈونلڈ ٹرمپ فلوریڈاروانہ ہوگئے۔
ٹرمپ بذریعہ میرین ون میری لینڈ میں واقع جوائنٹ بیس اینڈریوز جائیں گے جہاں سے انہیں فوجی طرز سے فلوریڈا کے لیے الوداع کیا جائے گا۔ امریکی میڈیا نے کہا کہ صدر ٹرمپ نےجو بائیڈن کی تقریب حلف برداری میں شرکت کرنے سے پہلے ہی انکار کر دیا تھا۔
وائٹ ہاؤس چھوڑنے سے پہلے ہی ٹرمپ نے بطور صدر اپنا آخری خطاب یوٹیوب پر جاری کیا، جس میں نئی امریکی انتظامیہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ٹرمپ نے عہدے کی مدت ختم ہونے کے آخری لمحات میں 143 افراد کو خصوصی معافی دی۔
امریکی میڈیا کے مطابق رخصت ہونے والی خاتون اول میلانیا ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس انتظامیہ کو شکریہ کا نوٹ لکھ کر دیا۔