• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سونو سود سے متاثر ہوکر مداح نے ایمبولینس سروس شروع کردی

بھارتی اداکار سونو سود کے فلاحی کاموں سے متاثر ہوکر ان کے ایک مداح نے بھارتی شہر حیدرآباد میں اداکار کے نام سے ایمبولینس سروس کا آغاز کردیا۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنے نام سے شروع ہونے والی اس سروس کا افتتاح خود سونو سود نے کیا تھا۔ 

شیوا نامی اس شخص کا کہنا ہے کہ انھوں نے ریاست تیلنگانہ اور مدھیہ پردیش میں غریبوں کی مدد کے لیے یہ ایمبولینس سروس شروع کی۔ 


اس شخص کا کہنا تھا کہ ایسے افراد پر خصوصی توجہ دی جائے گی جو میڈیکل سہولیات برداشت نہیں کر سکتے۔ 

واضح رہے کہ سونو سود فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والے اداکاروں کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں، جن کے کام کو سراہا بھی جاتا ہے۔

تازہ ترین