• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمر کوٹ میں شکست، ارباب رحیم کی عمران خان اور گورنر پر تنقید

عمرکوٹ میں 18 جنوری کے ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی کے امیدوار سے بھاری شکست کے بعد سابق وزیراعلیٰ ارباب غلام رحیم کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا، اور انھوں نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنایا، ساتھ ہی گورنر سندھ کو بھی آڑے ہاتھوں لیا۔

عمرکوٹ کے ضمنی الیکشن میں ارباب غلام رحیم جی ڈی اے، ایم کیو ایم اور تحریک انصاف کے مشترکہ امیدوار تھے۔ عمرکوٹ کے اللّٰہ والا چوک پر کارکنوں کے خلاف مبینہ انتقامی کاروائیوں پر احتجاجی مظاہرہ ہوا، جس سے ارباب غلام رحیم نے بھی خطاب کیا۔


اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو سوچنا چاہئے یہ کیا کررہے ہیں۔ ڈھائی سال گزر گئے کہتے تھے یہ کروں گا، وہ کروں گا، لیکن اب تک کچھ نہیں ہوا۔

اس موقع پر انہوں نے گورنر سندھ پر بھی خوب دل کر بھڑاس نکالی، اور کہا کہ ہماری کوئی سننے کو تیار نہیں ہے۔

تازہ ترین