• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سفارش اور دھمکی نیب دروازے کے باہر ختم ہوجاتی ہے، چیئرمین نیب


چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ سفارش اور دھمکی نیب کے دروازے کے باہر ہی ختم ہو جاتی ہے۔

چیئرمین نیب نے ان خیالات کا اظہار فیروز پور ہاؤسنگ سوسائٹی اور ماڈل ہاوسنگ انکلیو کے 3 ہزار متاثرین میں 76 کروڑ روپے مالیت کے چیک کی تقسیم کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ ملک و قوم کی بے لوث خدمت کے راستے پر گامزن ہیں، دو سال میں متاثرین کو ڈھائی ارب لوٹائے ہیں۔

چیئرمین نیب اس کے بعد نیب لاہور کا دورہ کیا، جہاں ڈی جی نیب نے انہیں میگا کرپشن کیسز میں پیشرفت پر بریفنگ دی۔


جسٹس (ر) جاوید اقبال نے اس موقع پر کہاکہ تاریخ میں پہلی بار پلی بارگین کے ذریعے ڈھائی ارب ملزمان سے برآمد کروا کے متاثرین میں تقسیم کیے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ نیب میں سب کی عزتِ نفس کا خیال رکھا جاتا ہے، نیب کے خلاف مذموم پراپیگنڈا بھی کیا گیا لیکن نیب میرٹ پر کام جاری رکھے ہوئے ہے۔

چیئرمین نیب نے مزید کہاکہ وائٹ کالر کرائمز میں ملزمان کا 90 روزہ ریمانڈ اکٹھا نہیں دیا جاتا، ماضی میں جن کی طرف آنکھ اٹھا کر بھی دیکھا نہیں جاسکتا تھا نیب نے ان سے ریکوریاں کی ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ نیب ملک و قوم کی بے لوث خدمت کے راستے پر چل رہا ہے، کرپشن کے خلاف بلاامتیاز اقدامات جاری رہیں گے۔

تازہ ترین