• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کچلاک میں چوکیداروں کو ہراساں کرنیکا نوٹس لیا جائے، جمعیت ن

کوئٹہ (آن لائن ) جمعیت علما ء اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیدحاجی عبدالستارشاہ چشتی ‘صوبائی سیکرٹری اطلاعات مولوی رحمت اللہ حقانی نے کہا ہےکہ چوکیداروں کے ساتھ کچلاک پولیس کا ناروا رویہ ناقابل برداشت ہے پولیس چوکیداروں اور شریف شہریوں کو اذیت پہنچا رہی ہے، گاڑیوں میں ڈال کر دور لے جاکر پیدل چھوڑدیا جاتا ہے، پولیس نے پورے کچلاک میں بد عنوانی اور رشوت ستانی کا ماحول پیدا کر رکھا ہے وزیر داخلہ اور سی سی پی او چوکیداروں کو ہراساں اور تنگ کرنے کانوٹس لیں۔
تازہ ترین