آپ آف لائن ہیں
پیر16؍ رجب المرجب 1442ھ یکم مارچ2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

الپائین اسکی کپ گلگت بلتستان اسکاؤٹس کے نام

گلگت بلتستان اسکاؤٹس نے نلتر میں ہونے والا چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی الپائین اسکی کپ اپنے نام کر لیا۔

پی اے ایف اسکی ریزورٹ نلتر میں وقار جونیئر نے سلالم اور جائنٹ سلالم کیٹیگریز میں شاندار کاردگردگی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے ایک طلائی اور ایک چاندی کا تمغہ اپنے نام کیا۔

سلالم کیٹیگری میں فضائیہ کے اولمپیئن محمد عباس نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواتے ہوئے طلائی تمغہ جیتا۔ وقار جونیئر نے چاندی اور آرمی کے نور محمد نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔


جائنٹ سلالم کیٹیگری میں گلگت بلتستان اسکاؤٹس کے وقار جونیئر نے طلائی، سجاد احمد نے چاندی اور وقار عظیم نے کانسی کے تمغے اپنے نام کئے۔

ٹورنامنٹ میں فضائیہ، آرمی، گلگت بلتستان اسکاؤٹس، سوات، پنجاب، بلوچستان، سندھ، اسلام آباد، آزاد جموں و کشمیر، ہائیر ایجوکیشن، سول ایوی ایشن اتھارٹی اور الپائن کلب کی ٹیموں نے شرکت کی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید