• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت نے قومی بچت اسکیموں کی شرح منافع میں اضافہ کردیا


حکومت نے قومی بچت اسکیموں کی شرح منافع میں اضافہ کردیا ہے، مختلف اسکیموں پر اضافے کا اطلاق آج سے ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق ڈیفنس سیونگ سرٹیفیکیٹس پر شرح منافع 8.49 فیصد سے بڑھا کر 9.42 فیصد کردی ہے۔ 

اسی طرح ریگولر انکم سرٹیفکیٹس پر 8.04 فیصد سے بڑھا 9 فیصد، اسپیشل سیونگ سرٹیفیکیٹس پر 7.77 فیصد سے بڑھا کر 7.97 فیصد اور بہبود سیونگس سرٹیفکیٹس پر 10.32 سے بڑھا کر 11.28 فیصد کردی گئی ہے۔

وزارتِ خزانہ کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق مطابق پنشنرز بینفٹ اکاؤنٹس پر بھی شرح منافع 10.32 فیصد سے بڑھا کر 11.28 فیصد اور شہداء فیملی ویلفیئر اکاؤنٹ پر 10.32 سے بڑھا کر 11.28 فیصد کردی گئی ہے۔


اسی طرح شارٹ ٹرم سیونگس سرٹیفیکیٹس پر شرح منافع بھی بڑھا دی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 3 ماہ کی مدت کے لیے شرح منافع 6.76 فیصد، 6 ماہ کے لیے 6.80 سے 6.82 فیصد مقرر کی گئی ہے۔

اسی طرح 12 ماہ کا شرح منافع 6.80 سے بڑھا کر 6.92 فیصد کردیا گیا ہے۔ جبکہ سیونگ اکاؤنٹ پر شرح منافع 5.5 فیصد برقرار رکھی گئی ہے۔

تازہ ترین