• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیٹرول بحران کمیشن کی رپورٹ کا سوال بار بار کرنے پر اسد عمر صحافیوں پر جھنجھلا گئے


وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر پیٹرول بحران کمیشن کی رپورٹ کا سوال بار بار کرنے پر صحافیوں پر جھنجھلا گئے۔

پریس کانفرنس کے دوران اسد عمر نے کہا کہ آپ ہولا ہاتھ رکھیں، ذرا ہولے ہولے۔ 

وفاقی وزیر نے صحافی کو جواب دیتے ہوئے ڈیسک بھی بجائی۔


ان کا کہنا تھا کہ پیٹرول بحران کو ڈھائی سال نہیں ہوئے، رپورٹ کابینہ میں پیش کی جارہی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ن لیگ کے دور میں بھی پیٹرول بحران آیا تھا جس کا کوئی احتساب نہیں ہوا، احتساب کرنے کے بجائے وزیر پٹرولیم شاہد خاقان کو وزیراعظم بنادیا گیا۔

تازہ ترین