آپ آف لائن ہیں
جمعہ13؍ رجب المرجب 1442ھ 26؍فروری2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

بیٹی کی پیدائش کے بعد پہلی بار انوشکا شرما منظر عام پر

بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما رواں ماہ بیٹی کی پیدائش کے بعد پہلی مرتبہ کیمروں کے سامنے آگئیں۔ ممبئی میں اپنے شوہر کرکٹر ویرات کوہلی کے ہمراہ کلینک سے باہر آتے ہوئے فوٹوگرافرز نے دونوں کی خوب تصاویر اور وڈیوز بنائیں۔

کلینک سے باہر آتے ہوئے انوشکا شرما اور ویرات کوہلی بہت ہی خوشگوار موڈ میں نظر آئے۔ دونوں نے تصاویر کے لئے فوٹوگرافرز سے تعاون بھی کیا۔ اس دوران انہوں نے فیس ماسک پہن رکھا تھا۔

اس موقع پر اداکارہ انوشکا شرما نے تصاویر لینے کے لیے جمع ہونے اور ان کی پرائیویسی کا خیال رکھنے پر فوٹوگرافرز کا شکریہ بھی ادا کیا۔

کچھ روز قبل انوشکا اور ویرات نے میڈیا سے درخواست کی تھی کہ ان کی پرائیویسی کا خیال رکھتے ہوئے جب تک ان کی نومولود بیٹی کی کوئی تصویر شائع نہ کی جائے جب تک وہ خود نہ چاہیں۔

انہوں نے یہ وعدہ بھی کیا تھا کہ فوٹوگرافروں کو دونوں کی طرف سے درکار تمام مواد فراہم کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما کے ہاں رواں ماہ بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید