• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈوپلیسی کا چار سال میں تیسرا دورہ پاکستان، پہلی بار ٹیسٹ کھیلیں گے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان فاف ڈوپلیسی کا یہ گزشتہ چار سال میں پاکستان کا تیسرا دورہ ہے۔ وہ آئی سی سی ورلڈ الیون کرکٹ ٹیم کی قیادت کرنے کے بعد دوسری مرتبہ گزشتہ سال پی ایس ایل میں شرکت کی غرض سے پاکستان آئے۔ انہوں نے کراچی میں لیگ کے پلے آف میچز میں پشاور زلمی کی نمائندگی کی۔ منگل سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شروع ہونے والا ٹیسٹ ان کے کیریئر کا 68 واں البتہ پاکستان میں پہلا ٹیسٹ میچ ہوگا۔2017میں آئی سی سی ورلڈالیون ٹیم کے کپتان کی حیثیت سے لاہور کا دورہ پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کی غرض سے تھا۔ مختلف کرکٹرز ہمت کرکے پاکستان کرکٹ کھیلنے آئے، انہوں نے اپنی انکھوں سے یہاں کے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا، جس سے ان کے اعتماد میں اضافہ ہوا۔ جمعرات کو ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقا پہنچ کر بتایا کہ ہم پاکستان میں محفوظ تھے،جس سے یقیناََ بہت فرق پڑا ہے۔ میں اب پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کے دوبارہ آغاز کے منتظر ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں نوجوانوں کو متاثر کرنےکے لیے ضروری ہے کہ ٹیم اپنی سرزمین پر کرکٹ کھیلے، امید ہے کہ جنوبی افریقاٹیم کا یہ دورہ دیگر ٹیموں کو پاکستان لانے میں مدد کرے گا۔

تازہ ترین