• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متحدہ رہنماؤں کیخلاف اشتعال انگیز تقریر سے متعلق کیس میں جرح مکمل

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت نے متحدہ رہنماؤں کے خلاف اشتعال انگیز تقریر سے متعلق کیس میں گواہ کے بیان پر وکلا صفائی کی جانب سے جرح مکمل ہونے پر مزید سماعت 28جنوری تک ملتوی کردی ہے۔ جمعرات کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں سماعت کے موقع پر متحدہ رہنما فاروق ستار،رؤف صدیقی،عامر خان و دیگر پیش ہوئے ۔ استغاثہ کے مطابق متحدہ رہنماؤں کے خلاف کراچی کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں، مقدمات میں شاہد پاشا،قمر ،رؤف صدیقی اور دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد ہوچکی ہے ۔

تازہ ترین