• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ میں ایک دن میں کورونا سے ایک ہزار820 اموات کاریکارڈ

لندن (نمائندہ جنگ) برطانیہ میں مہلک کورونا وائرس سے اموات کی شرح مسلسل بلند ہورہی ہے اور گزشتہ روز ایک ہزار820اموات کے ساتھ ایک نیا ریکارڈ قائم ہوگیا۔ یہ وبا شروع ہونے کے بعد ایک دن میں ہونے والی ہلاکتوں کی سب سے بڑی تعداد ہے۔ جس کے بعد مجموعی ہلاکتوں کی تعداد93ہزار290تک جا پہنچی ہے، جبکہ38ہزار905افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی اور مزید3ہزار887افراد کو ہسپتال داخل کیا گیا۔ واضح رہے کہ منگل کو بھی اموات کی شرح انتہائی بلند رہی تھی اور ایک ہزار610اموات رپورٹ کی گئی تھیں، سرکاری اعددو شمار کے مطابق اب46لاکھ 9ہزار740افراد کو وائرس کی پہلی خوراک دی جاچکی ہے، جبکہ ہوم سیکریٹری پریتی پیٹل کی ٹوری سپلائرز کے ساتھ گفتگو کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ کہہ رہی ہیں کہ وبا کے سبب گزشتہ برس مارچ میں اپنی سرحدیں بند کردینی چاہئے تھیں۔ واضح رہے کہ مارچ سے جون تک برطانیہ آنے والے مسافروں پر پابندیاں یا قرنطینہ کی شرط عائد نہیں کی گئی تھی۔ تاہم ہوم آفس کا کہنا ہے کہ سرحدوں پر سخت اقدامات متعارف کروائی گئی ہیں۔
تازہ ترین