• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاپتہ افراد کیس، اعلیٰ افسران کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا فیصلہ معطل

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویژن بنچ نے لاپتہ افراد کیس میں جرمانوں اور توہین عدالت کے فیصلوں کیخلاف وفاق کی اپیلوں میں اعلیٰ افسران پر توہین عدالت کی کارروائی کا سنگل بیچ کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے وفاق سے تفصیلی پیشرفت رپورٹ طلب کر لی ہے، اٹارنی جنرل نے بتایا کہ کابینہ کمیٹی کی رپورٹ عدالت میں پیش کرینگے،گزشتہ روز جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری پر مشتمل ڈویژن بنچ نے سماعت کی تو اٹارنی جنرل خالد جاوید خان اور سیکرٹری داخلہ عدالت کے روبرو پیش ہوئے، اٹارنی جنرل نے کہا قومی مفاد کا معاملہ ہے ، لاپتہ افراد سے متعلق کابینہ کی سب کمیٹی بنائی گئی ہے جس کے دو اجلاس ہو چکے ہیں ، میں بھی کمیٹی کا حصہ ہوں، اٹارنی جنرل نے استدعا کی کہ اعلیٰ افسران کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی معطل کی جائے، کابینہ کمیٹی کی تفصیلی رپورٹ عدالت میں پیش کرینگے جس کیلئے مہلت دی جائے۔

تازہ ترین