• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ہائیکورٹ، لاپتہ افراد کیس میں اعلیٰ افسران کیخلاف کارروائی کا حکم معطل

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویژن بنچ نے لاپتہ افراد کیس میں جرمانوں اور توہین عدالت کے فیصلوں کیخلاف وفاق کی اپیلوں میں اعلیٰ افسران پر توہین عدالت کی کارروائی کا سنگل بنچ کا حکم معطل کرتے ہوئے وفاق سے تفصیلی پیشرفت رپورٹ طلب کر لی ہے،اٹارنی جنرل نے کہا کہ کابینہ کمیٹی کی تفصیلی رپورٹ عدالت میں پیش کرینگے ،گزشتہ روز جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری پر مشتمل ڈویژن بنچ نے سماعت کی تو اٹارنی جنرل خالد جاوید خان اور سیکرٹری داخلہ عدالت کے روبرو پیش ہوئے، اٹارنی جنرل نے کہا قومی مفاد کا معاملہ ہے ، لاپتہ افراد سے متعلق کابینہ کی سب کمیٹی بنائی گئی ہے ۔

تازہ ترین