• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنٹریکٹرز کی کمشنر آفس کے گھیرائو کی دھمکی، ادائیگیاں روکنے کا الزام

ملتان (سٹاف رپورٹر) کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن ملتان نے دھمکی دی ہے کہ مطالبات کی منظوری نہ ہونے پر بروز ہفتہ کو کمشنر آفس کا گھیراو کیا جائے گا، ملتان ڈویژن و ایڈمنسٹریٹر میٹرو پولیٹن کارپوریشن جاوید محمود اختر کے خلاف روزانہ احتجاجی کیمپ لگایا جائے گا۔اس ضمن میں گذشتہ روز ممتاز آباد آفس کے سامنے لگائے جانیوالے احتجاجی کیمپ کی قیادت کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر سجاد بھٹہ نے کی۔ مظاہرین نے موقف اختیار کیا ہے کہ کمشنر ملتان ڈویژن محمود اختر جاوید نے پی ایس ایل ، کورونا اور احساس پروگرام کی آڑ میں سالانہ لائٹ ٹینڈرز، محرم الحرام کی سکیموں ، گذشتہ دو سالوں کی سیکورٹیز کی ادائیگی روک رکھی ہے، گذشتہ کئی ماہ سے کنٹریکٹرز کا استحصال کیا جارہا ہے ، کنٹریکٹرز کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ چکے ہیں ، کمشنر ملتان نے نان ٹیکینکل ارفع اور ڈی ڈی او ڈویلپمنٹ کو میٹرو پولیٹن کارپوریشن کا چارج دے رکھا ہے جنہوں نے تمام اقسام کی ادائیگیاں روک رکھی ہیں، کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر سجاد بھٹہ، کرامت شیخ، دانش بلوچ، محمد اللہ خان، قمر الزمان، میاں فاروق، راشد خان، عابد باکسر، منظور کھوسہ،سلیم اللہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمشنر نے ملتان میں ترقیاتی کام مکمل طور پر روک رکھے ہیں گذشتہ کئی ماہ سے سابقہ سیکورٹیز، لائٹ ٹینڈر ، محرم الحرام اور دیگر ترقیاتی سکیموں کی ادائیگیاں روک رکھی ہے، آفیسر کنٹریکٹرز کے درمیان نفاق پیدا کرنا چاہتے ہیں۔
تازہ ترین