• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باکسنگ فیڈریشن کا بلامقابلہ صدر منتخب ہوچکا ہوں، جہانگیر ریاض

پاکستان باکسنگ فیڈریشن کا بلامقابلہ صدر منتخب ہوچکا ہوں، میرے مقابلے پر کسی نے بھی کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے تھے، گزشتہ کئی سالوں سے پاکستانی باکسنگ  بدترین صورتحال کا شکار ہے۔

 ان خیالات کا اظہار  پنجاب باکسنگ کے ایگزیکٹو وائس چیئرمین اور دنیا بھر میں کھیلوں کا سامان فراہم کرنے والی گرین ہل انٹرنشنل کے چیف ایگزیکٹو جہانگیر ریاض نے جنگ سے  گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انھوں نے کہا کہ  ہمارا کوئی بھی باکسر میڈل حاصل نہیں کرسکا ہے، میری کوشش ہوگی کہ پاکستان ملکی اور عالمی باکسنگ میں کھویا ہوا تشخص دوبارہ حاصل کرسکے۔

انھوں نے کہا کہ پاکستانی باکسنگ کیلئے پہلے بھی کام کیا ہے اور اب صدارت حاصل کرنے کے بعد قومی اور عالمی سطح پر نہ صرف کھیل کی پروموشن ہوگی بلکہ ملک کے کونے کونے میں باصلاحیت کھلاڑیوں کی تلاش کا کام بھی کیا جائے گا، میرے عالمی باکسنگ میں بھی رابطے ہیں انشاء اللّٰہ ان کو استعمال کرتے ہوئے دنیائے باکسنگ میں پاکستان کا نام آگے بڑھائوں گا۔


ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اتوار کو لاہور میں تین نشستوں پر ہونے والے انتخابات ڈرامہ ہیں، میں اور میرے ساتھی جنرل کونسل کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ 

جہانگیر ریاض کا کہنا تھا کہ بابائے باکسنگ پروفیسر انور چوہدری کی دنیا اور پاکستانی باکسنگ میں خدمات کو بھلایا نہیں جاسکے گا، ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ہماری کوشش ہوگی کہ باکسروں کو سخت ٹریننگ دلوا کر عالمی اعزازات دلوائے جائیں۔

تازہ ترین