• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خطے میں امن کو بھارت سے آج بھی خطرہ ہے،گورنر پنجاب

لاہور (نمائندہ خصوصی)گورنر پنجاب چودھری محمدسرور نے کہا ہے کہ بھارت کا کشمیر میں دہشت گر د گروپوں کو کشمیریوں کیخلاف کھڑا کر نا انسانیت ،امن اور کشمیریوں پر حملہ ہے جس کے خلاف دنیا کو نوٹس لینا ہوگا ورنہ خطے میں امن ایک خواب بن جائے گا۔خطے میں آج بھی امن کو بھارت سے خطر ہ ہے۔افغان امن عمل کو سبوتاژ کرنے کے مشن میں بھارت کی گریٹ ڈبل گیم کا انکشاف بھی نر یندر مودی اور بھارت کے اصل چہرے کو دنیا کے سامنے بے نقاب کر رہا ہے۔ بھارتی سازشوں کے خلاف پاکستانی سیاسی اور مذہبی جماعتوں کو متحد ہونا ہوگا۔ پی ڈی ایم بھی سیاسی اور ذاتی نہیں ملکی مفادات کو تر جیح دے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روزاپنےایک بیان میںکیا۔ گورنر سرور نےکہا وقت آچکا ہے کہ اقوام متحدہ سمیت دیگر عالمی ادارے بھارت کی دہشت گردی اور دہشت گردوں کو سپورٹ کر نے جیسے جرائم پر خاموشی اختیار کر نے کی بجائے بھارت کو روکیں کیونکہ خطے میں بھارت امن کا سب سے بڑا دشمن اور دہشت گردوں کا سہولت کار ہے۔ کشمیریوں پر تمام تر مظالم کے باوجود بھارت کشمیر یوں کی تحر یک آزادی کو دبانے میں ناکام رہا ہے جسکی وجہ سے ا ب نئی سازش کے تحت بھارت کشمیر میں داعش اور دیگر دہشت گردوں کو کشمیریوں کے خلاف استعمال کر نے کی سازش کر رہا ہے، ھارت کے تمام عزائم ناکام ہوں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ وزیرا عظم عمران خان کی قیادت میں 22کروڑ پاکستانی کشمیر یوں کے ساتھ ہیں۔
تازہ ترین