• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرینوں کاشیڈول ابھی تک بہترنہ ہوسکا،مسافرپریشان

لاہور (جنرل رپورٹر ) مسافرٹرینوں کا شیڈو ل تاحال بہتر نہیں ہو سکا ہے ۔کراچی اور کوئٹہ سےلاہور آنے والی مسافر ٹرینیں جن میں قراقرم ، گرین لائن ، خیبر میل ، تیز گام ، بزنس ، کراچی اور شاہ حسین شامل ہیں، اپنے مقررہ وقت سے گھنٹوں تاخیر سے لاہور پہنچیں ، لاہور سے کراچی جانے والی 42 ڈائون قراقرم شام 3 بجے کی بجاۓ 5 بجے روانہ ہوئی اور،لاہور سے کراچی روانہ ہونے والی 16 ڈاون کراچی شام 5 بجے کی بجائے 6 بجکر 30منٹ پر روانہ ہو ئی ۔ مسافروں ٹرینوں کی تاخیر کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات و پریشانی کا سامنا ہے ۔
تازہ ترین