• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف کا کیس سنجیدہ نوعیت کا ہے، شیخ رشید


وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کیس سنجیدہ نوعیت کا ہے، انہوں نے 7 لاکھ 50 ہزار ڈالر قومی احتساب بیورو (نیب) کو جمع کروائے تھے۔

لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید نے کہاکہ شہباز شریف نے جمع کروائی گئی رقم بعد میں سپریم کورٹ سے واپس لے لی۔

انہوں نے کہاکہ مجھے پہلے نہیں پتا تھا کہ شہباز شریف نے پیسے جمع کروائے تھے، اس طرح شریف فیملی کی 800 ملین ڈالرز کی مزید جائیدادیں نکلنے والی ہیں۔



اُن کا کہنا تھا کہ مارچ کے پہلے ہفتے میں سینیٹ الیکشن ہونا ہے، اپوزیشن اتحاد لانگ مارچ کے لیے اسلام آباد پہلے یا بعد میں آئے۔

شیخ رشید نے کہاکہ ہم پی ڈی ایم کو خود پرامن جلوس کی اجازت دیں گے، اچھی بات یہ ہے سینیٹ الیکشن ضمنی انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔

انہوں نے ایک بار پھر مولانا فضل الرحمٰن کو نشانے پر رکھ لیا اور کہاکہ آج انہیں قائد اعظم کا مزار یاد آگیا ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ حکومت اسرائیل کو تسلیم کرنے کا ارادہ نہیں رکھی ہے۔

اس سے قبل انہوں نے وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری کے ہمراہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کی اور مذہبی منافرت کے خلاف کریک ڈاؤن کے فیصلے میں صوبائی حکومت کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

تازہ ترین