• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکمرانوں نے ’شکرکرو‘ طرز حکومت متعارف کروادیا، احسن اقبال


سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں نے ’شکر کرو‘ طرز حکومت متعارف کروادیا ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران احسن اقبال نے وزیراعظم عمران خان کی حکومت پر خوب طنز کے تیر چلائے۔

انہوں نے کہاکہ اب حکمران کہتے ہیں شکرو آٹا 85 روپے کلو ہی ہوا ہے، 100 روپے کلو نہیں ہوا،  شکر کرو پٹرول پر 3 روپے بڑھائے ہیں 9 روپے نہیں بڑھائے۔


ن لیگی رہنما نےدوران گفتگو پی ٹی آئی حکومت پر الزام لگایا کہ براڈ شیٹ معاہدے کی رقم ادا کرنے میں کچھ لوگوں کے مفادات تھے۔

اُن کا کہنا تھاکہ حکومت نے پاکستان کے طیارے کے لیز کی رقم نہیں دی گئی لیکن ایک بوگس معاہدے کا فیصلہ آنے سے پہلے ہی رقم ایڈونس میں جمع کروادی۔

تازہ ترین