بیجنگ: ریان مک موررو
آرم(ARM) کے ساتھ مبینہ مفادات کے تنازع کے بعد آرم کے چین کے کاروبار کے سربراہ ایلن وو نے ایک چپ ڈیزائنرکے چائنیز کلائنٹ میں ذاتی سرمایہ کاری سے 1.2 ارب رینمبنی (179 ملین ڈالر) کا منافع کمایا۔
ایلن وو گزشتہ سال جون سے چینی مشترکہ منصوبے پر کنٹرول کے لئے آرم سے لڑ رہے ہیں،جب وہ آرم چین کے بورڈ کے انہیں ہٹانے کیلئے 7-1 ووٹ کو خاطر میں نہیں لائےتھے۔وہ ابھی بھی آرم چین کے قانونی نمائندہ ہیں اور کمپنی کی آفیشل مہر ان کے پاس ہے،جس کی وجہ سے صدیوں پرانے چینی نظام کے تحت انہیں بے دخل مشکل ہورہا ہے۔
اس معاملے سے واقف دو افراد کے مطابق وہ اس کمپنی کے چینی بینک اکاؤنٹ پر بھی کنٹرول رکھتے ہیں،جن میں 500 ملین سے 600 ملین ڈالر تک موجود ہیں،اور ان کے اکثریتی حصص داروں، آرم اور چینی شراکت دار ہوپو انویسٹمنٹ کے ساتھ عدالتی جنگ کے لئے اپنی قانونی فیس ادا کرنے کیلئے استعمال کررہے ہیں۔
صورتحال سے متعلقہ چار افراد نے بتایا کہ برطانیہ کے صدر دفتر کو لائسنس فیس کی ادائیگی میں متواتر تاخٰر کی وجہ سے آرم چائنا کے بینک اکاؤنٹ مزید بھر گئے ہیں۔
آرم چائنا بورڈ اور ایلن وو کے مابین تنازع میں ملوث ایک شخص نے بتایا کہ انہوں نے شینزین، جہاں مشترکہ منسوبے کا اندراج ہے، کی مقامی حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ ایلن وو کو چین چھوڑنے سے روکنے کے لئے سفری بلیک لسٹ میں شامل کریں اور بڑی رقم کی منتقلی سے روکنے کیلئے بینک اکاؤنٹ پر پابندیاں عائد کریں۔53 سالہ ایلن وو چین میں پیدا ہوئے تھے تاہم اب وہ امریکی شہری ہیں۔
ایلن وو کی اجنب سے بات کرتے ہوئے آرم چائنا کے ترجمان نے کہا کہ انہیں کسی بلیک لسٹ میں نہیں ڈالا گیا تھا اور یہ الزامات مکمل طور پر من گھڑت تھے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ آرم چائنا کے بینک اکاؤنٹ کا کام کمپنی کے داخلی کنٹرول اور چینی قانون کے حکم کے عین مطابق تھا۔
ترجمان نے کہا کہ قانونی فیسوں کی ادائیگی کمپنی کی پالیسیوں کے مطابق کی جاتی ہے، ترجمان نے مزید کہا کہ مشترکہ منصوبے کے معاہدے کے تحت اپنے فرائض کے مطابق لائسنسنگ فیس ادا کی گئی تھی۔
ایلین وو کو 2019 میں بیسٹیکنک میں کی گئی سرمایہ کاری سے 12 ارب رینمبنی کا منافع ہوا ہے، جو آرم کے توانائی کے موثر بلیو پرنٹ کا استعمال کرتے ہوئے آڈیو چپس تیار کرتا ہے اور گزشتہ ماہ شنگھائی اسٹاک میں عوامی طور پر درج ہوا۔ایلین وو کے زیر کنٹرول تین انویسٹمنٹ فنڈز سے 127 ملین رینمینبی کے ذریعے کی گئی تھی، جن میں ان کے قائم کردہ فنڈالفاٹیکچر کے ایک ارب ڈالر بھی شامل ہیں۔
جمعہ کو بیسٹیکنک میں ان کے 3.2 فیصد حصص کی مارکیٹ ویلیو 13 ارب رینمینبی تھی۔بیسٹیکنک نے 2019 میں آرم چائنا کو 25 ملین رینمینبی لائسنس فیس ادا کی تھی۔
آرم چائنا بورڈ کے قریبی ذرائع نے دعویٰ کیا کہ ایلین وو نے جب سرمایہ کاری کی تھی اس وقت آرم کلائنٹ کے سامنے اسے ظاہر نہیں کیا تھا۔ایک شخص نے مزید کہا کہ ایلین وو ن آرم انوویشن فنڈ میں سرمایہ کاری کا موقع نہیں لائے تھے، جو آرم کے ماحولیاتی نظام میں سرمایہ کاری کرنے کے لئےتشکیل دیا گیا تھا اور جہاں ایلین وو شریک چیئرمین تھے۔
اس سے قبل ایلین وو آرم کلائنٹ میں سرمایہ کاری کا دفاع کرتے ہوئے کہتے رہے ہیں کہ یہ ہماری صنعت میں عام رواج ہے۔ ایلین وو کے ترجمان نے کہا کہ بیسٹیکنک میں سرمایہ کاری کو مکمل طور پر ظاہر کیا گیا تھا۔
آرم کا مالک سافٹ بینک ایلین وو کے ساتھ مذاکرات کی سربراہی کررہا ہے ، جیسا کہ چینی مشترکہ منصوبے کی جنگ سے آرم کو امریکی چپ کمپنی نیوڈیا کو 40 ارب ڈالر میں فروخت کرنے کے اس کے منصوبے میں تاخٰر ہورہی ہے، جس کے لئے چین کے مارکیٹ ریگیولیٹرز سے منظوری بھی درکار ہوگی۔ سافٹ بینک نے 2018 میں کہا کہ چپ ڈیزائنر کی مجموعی فروخت میں چین کا پانچواں حصہ بنتا ہے۔
صرتحال سے آگاہ تین قریبی افراد نے بتایا کہ نیوڈیا چینی ریگیولیٹرز سے بات چیت کررہی ہے،تاہم ابھی تک اس معاہدے پر نظرثانی کے لئے باضابطہ درخواست نہیں دی ہے۔
چین کے ایک اجارہ داری کے خلاف وکیل نے کہا کہ درخواست جمع کرانے میں تاخٰر سے 18 ماہ کے ٹائم فریم میں معاہدہ طے کرنا کافی مشکل ہوجائے گا،جو اس وقت ترتیب دیا گیا تھا جب گزشتہ برس ستمبر میں آرم اور نویڈیا نے اس کا اعلان کیا تھا۔